Random Video

شمالی کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد ہوا ’گوٹ شو‘

2025-06-25 1 Dailymotion

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے رفیع آباد، بارہمولہ میں محکمہ پشو پالان نے پہلا ضلعی سطح کا گوٹ شو (بکرا میلہ) کامیابی کے ساتھ منعقد کیا، جس میں، حکام کے مطابق، 80 اعلیٰ نسل کے بکروں کی نمائش کی گئی۔

تقریب میں بکری کے دودھ، گھی، پنیر، اور لسی جیسی مصنوعات کاصی توجہ کا مرکز رہیں۔ ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری ڈاکٹر رفیق احمد شاہ نے سائنسی فارمنگ اور نوجوانوں کی شرکت پر زور دیا۔  

گوٹ شو میں مختلف علاقوں سے آئے شرکاء نے مقابلوں میں حصہ لیا، جہاں ماہرین نے بکروں کی خصوصیات کی بنیاد پر بکرا پالنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں مختلف محکمہ جات کے نمائندے بھی موجود رہے، جنہوں نے معلوماتی اسٹالز سے شرکاء کو آگاہ کیا۔